9 اپریل 2014 - 13:46
عراق میں 25 دہشت گرد ہلاک/ 15عام شہیری جاں بحق

عراق میں سکیورٹی فورسز کی کارروائيوں میں القاعدہ سے وابستہ 25 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے حملوں میں 15 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابنا: عراق میں سکیورٹی فورسز کی کارروائيوں میں القاعدہ سے وابستہ 25 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے حملوں میں 15 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں
۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد کے جنوب مغربی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران فوج نے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل سعد مان کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق آداعش دہشت گرد تنظیم سے ہے۔
دہشت گرد عراقی فوج کے اڈے پر حملے کی تیاری کررہے تھے۔ ادھر موصل شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی گھرانے کے 6 افراد کو قتل کردیا۔ تزخرماتو میں ایک خودکش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے قریب دھماکہکردیا جس میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق گئے۔
بائیجی، تکریت اور صلاح الدین صوبوں بھی پرتشدد واقعات میں مزید 5 افراد ہلاک ہوگئےعراق اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کو خلیجی عرب ممالک اور سعودی عرب ، امریکہ و اسرائيل کی حمایت حاصل ہے۔

.......

/169

لیبلز